اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ناروے میں تعیینات ایرانی سفیر اور ناروے کے وزیر ماحولیات نے ایک ملاقات کے دوران ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا.
ناروے كے دارلحكومت اسلو ميں محمد حسن حبيب اللہ زادہ اور ويدا ہلگسٹن نے ايك ملاقات ميں ماحولياتي آلودگي پر كنٹرول كے حوالے سے دوطرفہ تعاون كو مزيد بڑھانے پر اتفاق كيا.
اس ملاقات ميں تيل اور گيس كي صنعت سے پيدا ہونے والي ماحولياتي آلودگي كي روك تھام كے طريقوں پر تبادلہ خيال كيا گيا.
ناروے كے وزير ماحوليات نے تہران اور اسلو كے درميان ماحوليات كے شعبے ميں موجود تعاون كي اہميت كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ
ماحول كو آلودگي سے پاك كرنے كے لئے بين الاقوامي سطح پر ايران اور ناروے كا تعاون نہايت اہميت كا حامل ہے.
دونوں ممالك كے درميان تيل اور گيس كے شعبے ميں تجربوں كے تبادلوں كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك صنعتي فيكٹريوں سے پيدا ہونے والے كاربن كو كم كرنے كے لئے اہم اقدامات كريں.
ايراني سفير نے دونوں ممالك كے درميان موجود اقتصادي اور تجارتي مواقعوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران، ناروے كے ساتھ ماحولياتي آلودگي كي روك تھام كے حوالے سے سے تعاون كے لئے آمادہ ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲